رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

0
56
rana sana

گوجرانوالہ کی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے ہیں،

تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ گجرات میں درج مقدمہ پر جاری وارنٹ گرفتاری پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ گوجرانوالہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہو گئے، جس کے بعد عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ منسوخ کر دیئے، عدالت نے کیس کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی،عدالت نے رانا ثنا اللہ کی وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست منظور کر لی، اور 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا

عدالت پیشی کے موقع پر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ 8 اکتوبر کو قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن ہوں گےمیں نے کسی کو دھمکی نہیں دی سیاسی وجود کی بات کی ۔ میری بات کو غلط سمجھا گیا عمران نیازی کیخلاف ابھی قانون حرکت میں نہیں آیا، ضمانتوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے، عمران خان کا احتساب ہونا چاہیے اور ضرور ہوگا،

قبل ازیں رانا ثنا اللہ کے وکلا ایڈووکیٹ عبد الماجد چوہدری اورایڈووکیٹ رانا سر بلند عدالت میں پیش ہوئے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کیلئےعدالت میں درخواست دائرکی تھی، وکیل رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ رانا ثنا اللہ 12 بجے تک عدالت میں پیش ہو جائیں گے جس پر عدالت نے وکلاکی درخواست پر12بجے تک مہلت دے دی تھی

ن لیگی رہنما، رانا ثناء اللہ کیخلاف تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ گجرات میں دہشتگردی دفعات کےتحت مقدمہ درج کیا گیا تھا 21 اگست 2022کو رانا ثنا کیخلاف چیف سیکریٹری کو دھمکیاں لگانے پرمقدمہ درج کیا گیا تھا ا،درج ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ 15 اپریل 2021 اور 29 جنوری 2022 کو اپنی تقاریر میں رانا ثناء اللہ نے عدلیہ کو اپنا فرض ادا کرنے سے روکنے اور پنجاب پولیس کے افسران کے بچوں کو مارنے کی دھمکی دی تھی

Leave a reply