رانا ثنا اللہ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا معاملہ لٹک گیا، وجہ کیا بنی

0
38

رانا ثنا اللہ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا معاملہ لٹک گیا، وجہ کیا بنی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا معاملہ ججوں کے رخصت پر جانے کے باعث لٹک گیا ہے۔انسدادِ منشیات عدالت کے دونوں ٹرائل جج رخصت پر چلے گئے ہیں جس کے باعث ن لیگی رہنما کے ضمانتی مچلکے جمع نہیں ہو پا رہے۔

اس ضمن میں رانا ثناءاللہ کے وکیل نے لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دے دی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مچلکے کسی اور جج کے پاس جمع کرانے کی اجازت دی جائے۔ایڈیشنل رجسٹرار نے اس درخواست کو جسٹس چوہدری مشتاق احمد کو بھجوا دیا ہے۔ایڈشنل رجسٹرار کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ فاضل چیف اس درخواست پر فیصلہ کریں گے کہ مچلکے کہاں جمع کروانا ہے۔

واضح‌رہے کہ لاہورہائیکورٹ نےرانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت پرتحریری فیصلہ جاری کردیا.رانا ثنااللہ کی ضمانت 10 ،10 لاکھ روپےمچلکوں کےعوض منظورکی جاتی ہے، جسٹس مشتاق احمدچودھری نے 9صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، راناثنااللہ کےکیس میں 5ملزمان ٹرائل کورٹ سےضمانت حاصل کرچکےہیں.راناثنااللہ کوٹرائل کےحتمی فیصلےتک ضمانت پر رہاکیاگیاہے.پراسیکیوشن ایف آئی آر میں وقت اور فوٹیج سے عدالت کو مطمئن نہیں کر سکی.

Leave a reply