جب خان صاحب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے…رانا ثناء اللہ نے کیا بڑا اعلان

لانگ مارچ،ابتدا آپ نے کرنی ہے،انجام ہمارے پاس ہو گا،وزیر داخلہ کا عمران خان کو پیغام

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جیسے شخص سے بات ممکن نہیں،

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے ابھی تیاری پکڑنی ہے ہم مکمل تیار ہیں،ریڈزون کو احتیاط برتنے کے لئے سیل کیا ہے،ریڈ زون کو آج کھول رہے ہیں جب خان صاحب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے تو دوبارہ سیل کریں گے ، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے جدید طریقہ اختیار کیاجائے گا، آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں مظاہرین پر برسانے کے لئے جدید طریقہ اختیار جائے گا،ڈرون شیلنگ کے استعمال پر بھی غور کیا جائے گا ,صوبوں سے پولیس فورس مانگی ہے اگر پولیس کی نفری بھجوانے سے انکار کیا تو انکے خلاف آئین کے تحت کاروائی ہوگی

واضح رہے کہ عمران خان اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر سکتے ہیں، جس کے لئے وفاقی حکومت نے تیاریاں شروع کر دی ہیں، عمران خان نے پہلے بھی مئی میں مارچ کا اعلان کیا تھا اور پشاور سے اسلام آباد آئے تھے تا ہم لوگ کم ہونے کی وجہ سے اسلام آباد پہنچ کر ہی واپس چلے گئے تھے

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے شہباز گل کی بنی گالہ میں گزشتہ روز ملاقات ہوئی ہے

دوسری جانب پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں سیاسی بحران پیدا کرنے کی ناپاک کوشش کررہا ہے ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ ستمبر میں مارچ کی کال اسی ناپاک ایجنڈے کا حصہ ہے مارچ لانگ ہو یا شارٹ یا کوئیک یہ ٹھس مارچ ثابت ہو گا الیکشن اکتوبر 2023 میں وقت مقررہ پر ہونگے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے مطابق تم سر ٹیفائیڈ بددیانت آئین شکن جھوٹے اور انٹرنیشنل منی لانڈرر ثابت ہوچکے ہو تم پارٹی سمیت امپورٹڈ بیرونی فنڈڈ اور ایڈڈ ثابت ہوچکے ہو تم صادق اور امین نہیں رہے اگر تم واقعی ملک میں الیکشن چاہتے ہو تو پنجاب اسمبلی اور کے پی کے اسمبلی توڑ دیں آپ کو پیٹنے چیخنے بھڑکیں اور دھونس دھمکیوں سے کچھ نہیں ملے گا

Comments are closed.