انسداد منشیات کے ادارے اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کے خلاف چالان عدالت میں جمع کروا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کے حوالہ سے چالان عدالت میں جمع کروا دیا ہے، اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کو چالان میں قصور وار قرار دے دیا ہے
اے این ایف کی جانب سے چالان جمع کروائے جانے کے بعد انسداد منشیات کی عدالت کے جج مسعود ارشد نے رانا ثناء اللہ کو 29 جولائی کو طلب کر لیا ہے، اے این ایف کے مطابق تحقیقات میں رانا ثناء اللہ قصو وار قرار پائے ہیں
رانا ثناء اللہ کی گرفتاری و جیل منتقلی، اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا گیا
رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع
واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر رانا ثناء اللہ کو جیل بھجوا دیا تھا. .
رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی آر میں کیا لکھا؟ جان کر ہوں حیران
رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی
وزارت اینٹی نارکوٹکس نے رانا ثناء اللہ کے خلاف پولیس کو خط لکھ دیا. اہم خبر