رانا ثناء اللہ ن لیگ کے جارحانہ کلچرکے ترجمان بن گئے،شیخ رشید کو پنڈی کا شیطان کہہ دیا

‎لاہور:رانا ثناء اللہ ن لیگ کے جارحانہ کلچرکے ترجمان بن گئے،شیخ رشید کو پنڈی کا شیطان کہہ دیا .اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے پارٹی کے جارجانہ کلچرکی ترجمانی کرتے ہوئے شیخ رشید کے بارے میں بہت ہی سخت ترین الفاظ کہہ دیئے ، رانا ثنا اللہ نے پنڈی کا شیطان قرار دیا

راناثناء اللہ نے شیخ رشید کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کی فکر چھوڑ کرمظلوم خاندانوں کا سوچیں جن کے پیارے آپ کی نالائقی نااہلی کے سبب ٹرین کے سفر میں جاں بحق ہوگئے

‎رانا ثناء اللہ نے کہاکہ مریم نواز کی نیب میں پیشی شیخ رشید اور عمران خان کی سیاست پر ٹھاہ کر کے لگی ،تھکی ہوئی حکومت نے ملک کے ہر شعبے کو تباہ کر دیا ہے،تھکے ہوئے لوٹوں سے عوام کو ریلیف کی کوئی اُمید نہیں ہے

‎رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پنڈی کا شیطان نواز شریف کا نام لے کر اپنی تھکی ہوئی بوسیدہ سیاست کو زندہ رکھتا ہے،ہر روز سرکاری خرچے پر صرف ایک ہی کام ہے، نواز شریف، شہباز شریف مریم نواز اور حمزہ شہبازکے خلاف انکشافات کرنا

‎رانا ثنا اللہ نے کہا کہپنڈی کے شیطان کے اوسان پر شہباز شریف، مریم نواز اور اے پی سی سوار ہیں ،اے پی سی ابھی ہوئی نہیں لیکن شیدے ٹلی کی ٹانگیں ابھی سے کانپنے رہی ہیں ،شیدے ٹلی کو پتہ ہونا چاہیئے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس این آر او دینے کا اختیار نہیں،پنڈی کا شیطان ساری عمر این آر او لے کر سیاسی گھر بدلتا رہا

Comments are closed.