رانا ثناء اللہ کی اپنی اہلیہ سے مختصر ملاقات میں کیا بات ہوئی؟ اہم خبر
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مجھے رانا ثناء سے ملنے نہیں دیا گیا بہت زیادہ اصرار پر کہا گیا کہ صرف 5 منٹ ملاقات ہوگی. ملاقات میں رانا صاحب نے خیریت پوچھی.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نبیلہ ثناءاللہ نے کہاکہ اس موقع پر موجود ایک شخص نےکہا کہ رانا صاحب بتائیں ہیروئن بھی ملی ہے آپکی گاڑی سے.
واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ گرفتاری اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں کی گئی ہے۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے.
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناءاللہ کو کیمپ جیل میں رکھا گیا ہے. انہیں عام فرشی گدا دیا گیا ہے اور جس بیرک میں وہ قید ہیں انہیں وہاں اے سی کی سہولت حاصل نہیں ہے بلکہ ایک پنکھا نصب ہے جس سے وہ گرمی کا مقابلہ کریں گے. بتایا گیا کہ رانا ثناءاللہ کے سب ٹیسٹ نارمل ہیں. دریں اثناء رانا ثناءاللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناءاللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ رانا ثناءاللہ کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور انہیں ادویات بھی نہیں دی جارہیں. شہباز شریف، مریم نواز اور مریم اورنگزیب نے بھی انہیں اس طرح قید رکھنے کی مذمت کی اور کہا ہے کہ اگر انہیںجیل میںکچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہوں گے.