پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ راناثناءاللہ کوہیڈ کوارٹرلے جا کر بتایا گیا کہ آپ سے ہیروئن برآمد ہوئی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قمر الزمان کائرہ نے کہاکہ بات سمجھ نہیں آتی کہ حکومت چاہتی کیاہے. قومی اسمبلی میں بلاول بھٹوکیخلاف کورم کےبغیرقراردادپاس کی گئی.
انہوں نے کہاکہ آصف زرداری کی گرفتاری اوربلاول بھٹوکوملوث کرنےکی مذمت کرتےہیں. واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری جعلی اکاونٹ کیس میں گرفتار ہیں، جن کے اسپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے ہیں، حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق و دیگر کے بھی پرڈوکشن آرڈر جاری ہو چکے ہیں.