لاہور:روک سکتے ہوتوروک لوشیرنی جارہی ہے:رانا ثنااللہ نے مریم نوازکے پاکستان چھوڑجانے کی اطلاع دےدی،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء راناثنا اللہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے بیرون ملک جانے کا اشارہ دے دیا۔
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےرانا ثنااللہ نے کہا کہ لوگ اپنے عزیزوں سے ملنے جاتے ہیں ، مریم نواز کو بھی اگر عزیزوں سے ملنے یا دوسرے غرض سے جانا پڑا تو جائیں گی ، ایسا نہیں ہے کہ ان کا جانا منع ہے کیوں کہ ساری دنیا جاتی ہے کہ لوگ جاتے ہیں اور پھر واپس بھی آجاتے ہیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ مریم نواز سے بہتر اس ٹولے کا علاج کوئی نہیں جانتا ، اس وقت مسلط ٹولے سے نجات کی ضرورت تک مسلم لیگ ن کی نائب صدر جدوجہد میں شامل رہیں گی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسی منصوبے کے تحت شریف خاندان کے فیملی ڈاکٹر عدنان بھی لندن سے پاکستان پہنچ گئے ہیں ، ڈاکٹر عدنان نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستان پہنچے ہیں ،
ڈاکٹر عدنان لاہور میں ہی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا علاج کریں گے ، اس ضمن میں ڈاکٹر عدنان کی ہدایت پر مریم نواز کے مختلف ٹیسٹ بھی لیے جا چکے ہیں۔