رانا تنویر نے ایف بی آر کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیے

0
41

رانا تنویر نے ایف بی آر کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا . جس میں رانا تنویر نے کہا کہ ایف بی آر والے ٹیکس ریفنڈ کی کلیکشن کرتے ہیں مگر دیتے نہیں ہیں.ٹیکسٹائل سیکٹر کے چار سال سے انکم ٹیکس واپس نہیں لیا جا رہا.بزنس کمیونٹی کی جیبوں سے ایف بی آر پیسے نکال رہا ہے.

چیئرمین ایف بی آر نہیں آتے تو معاملہ نہیں لیں گے .ٹیکسٹائل سیکٹر کے4سال سے انکم ٹیکس واپس نہیں لیا جا رہا.کمیٹی کی ایف بی آر کے ریفنڈز کے ایک سالہ خصوصی آڈٹ کرانے کی ہدایت کر دی. بزنس کمیونٹی کی جیبوں سے ایف بی آر پیسے نکال رہا ہے،

واضح‌رہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آڈیٹر جنرل کی نشاندہی پر بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث مختلف افراد اور اداروں سے 3 کھرب 75 ارب سے زائد کی ریکوریاں کی جا چکی ہیں.

Leave a reply