بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ جو کہ ایک معروف اداکارہ ہیں لیکن جب سے ان کی شادی رنبیر کپور کے ساتھ ہوئی ہے وہ ہیں بہت زیادہ خبروں میں۔ یہ تو سب جانتے ہیں کہ رنبیر کپور عالیہ بھٹ کی دیوانہ وار تعریفیں کرتے ہیں لیکن عالیہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ رنبیر کپور ان کی ایک عادت سے بہت تنگ ہیں اور وہ ہے شور شرابہ کرنا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہت جلدی غصہ آجاتا ہے اور میں اپنے غصے پر کنٹرول نہیں کر پاتی ، اور رنبیر کپور کو میری اسی عادت پر بہت زیادہ غصہ آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے شوہر کو خوش رکھنے کےلئے میں پوری کوشش کرتی ہوں کہ ان کے سامنے غصہ نہ کروں ۔ اور اپنی اس عادت پر قابو پانے کےلئے میں نے بہت کوشش کی ہے اور مسلسل اسی کوشش میں رہتی ہوں کہ میرے شوہر کو
مجھ سے کوئی شکایت نہ ہو۔ عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رنبیر کپور ایک بہترین انسان اور بہترین باپ و شوہر ہیں۔ وہ دھیمے مزاج کے انسان ہیں ان کو بہت جلدی غصہ نہیں آتا۔ بلکہ وہ مجھ کو سمجھاتے ہیں کہ غصہ نہ کیا کرولیکن میں کیا کروں غصے پر کنٹرول ہی نہیں ہوتا ، رنبیر کپور کو ڈر لگتا ہے کہ کہیں یہ عادت ان کی بیٹی راہا میںنہ آجائے۔ اس لئے وہ مجھے بہت سمجھاتے ہیں کہ میں کسی نہ کسی طرح اس عادت پر قابو پالوں۔