عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی جب سے شادی ہوئی ہے دونوں ہیں خبروں میں ، کوئی دن ایسا نہیں جاتا کہ جب ان دونوں کے حوالے سے کوئی خبر نہ آئے. دونوں جہاں بھی جاتے ہیں ان سے مختلف قسم کے سوالات ہوتے ہیں. رنبیر کپور سے کچھ ہفتے پہلے ایک انٹرویو میں کہا گیا کہ اپنے حوالے سے دو سچ اور ایک جھوٹ بتائیں تو انہوں نے جواب میں یہ کہا تھا کہ میں اور عالیہ جڑواں بچوںکے والدین بننے والے ہیں. رنبیر کے اس بیان کے بعد ہر طرف ہلچل مچ گئی کہ شاید یہ سچ ہے لیکن رنبیر نے
اس حوالے سے اپنی خاموشی نہ توڑی اور عالیہ بھٹ کو دینا پڑگیا ہے اسکا جواب. عالیہ بھٹ سے حال ہی میں جب سوال ہواکہ رنبیر کپور نے جو کہا تھا کہ ہم جڑواں بچوں کے والدین بننے والے ہیں اس میں کتنی صداقت ہے. اس سوال کے جواب میں آخر کار عالیہ بھٹ نے جواب دے ہی دیا بولیں کہ ان کے بیان میںکسی قسم کی صداقت نہیںہے انہوں نے مذاق میں یہ کہا تھا ان سے جب ایک جھوٹ اور دو سچ بولنے کو کہا گیا تھا تو انہوں نے یہ بات کردی ورنہ اس بات میں بالکل بھی حقیقت نہیں ہے. یاد رہے کہ رنبیر اور عالیہ بھٹ کی حال ہی میں فلم شمشیرا ریلیز ہوئی ہے اس فلم نے تاحال کوئی خاص بزنس نہیںکیا لیکن ان دونوں کی آن سکرین جوڑی کو کافی سراہا جا رہا ہے اور دونوں نے ایک ساتھ پہلی بار سکرین شئیرکی ہے.