بالی وڈ اداکار رنبیر کپور جو کہ آج کل اپنی فلم براہمسٹرا کی پرموشنز کے لئے مصروف ہیں ،جہاں بھی جا رہے ہیں ا ن سے انکی فلم اور ذاتی زندگی کو لیکر سوالات ہورہے ہیں ۔ایسا ہی ہوا ان کے ساتھ گزشتہ دنوں جب میڈیا نے ان سے کہا کہ اپنے بارے میں ایک سچ اور دو جھوٹ بولیں تو انہوں نے تین باتیں کہیں، میں بہت بڑی افسانوی فلم کا حصہ بننے جا رہا ہوں،میں فلموں سے لمبا وقفہ لینے جا رہا ہوں اور میں اور عالیہ جڑواں بچوں کے والدین بننے والے ہیں ۔رنبیر کپور کے ان جوابات نے انکے مداحوں کو کر دیا حیران اور ہر کوئی اب ان تین جوابات سے ایک سچ اور دو جھوٹ تلاش کررہا ہے۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ
رنبیر کپور اپنی فیملی کو ہر قسم کی آسائش دینا چاہتے ہیں اس کےلئے وہ اعلان کر چکے ہیں کہ بہت محنت کریں گے لہذا یہ نہیں ہو سکتا کہ رنبیر کپور کام سے لمبا وقفہ لیں۔کہا جا رہا ہے کہ جڑواں بچوں کا باپ بننے کی خبر میں سچائی اس لئے نہیں ہو سکتی ہے کیونکہ ایسی کوئی افسانوی فلم نہیں ہے جس کا حصہ رنبیر کپور بننے جا رہے ہیں۔ یوں رنبیر کپور کے جوابات نے ان کے مداحوں کو تاحال حیرت میں ڈالا ہوا ہے اور ہر کوئی اپنے اپنے حساب سے ان جوابات سے سچ اور جھوٹ کو تلاش کررہا ہے۔یاد رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ پچھلے کچھ عرصے سے کافی زیادہ خبروں میں ہیں خصوصی طور پر تب سے جب سے انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ والدین بننے جا رہے ہیں۔








