رنبیر کپور جو کہ آج کل سپین میں اپنی فلم کی شوٹنگ کررہے ہیں انہو ںنے وہاں اپنے ہونے والے بے بی کے لئے شاپنگ شروع کر دی ہے۔رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے اپنے بے بی کے لئے کپڑوں کی شاپنگ عالیہ کی انسٹاگرام پوسٹ سے پہلے شروع کر دی ہوئی تھی۔رنبیر کپور اور عالیہ تو فیملی بڑھنے پر خوش ہیں لیکن نیتو کپور ، سونی رازدان اور مہیش بھٹ بہت خوش ہیںان تینوں کی خوشی کی انتہا نہیں ہے ، سب عالیہ اور رنبیر کی خوبصورت تصاویر شئیر کررہے ہیں اور اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔یاد رہے کہ عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر گزشتہ روز ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ ہسپتال کے بستر پر ہیں

اور رنبیر کپور ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اس کا کیپشن دیا کہ ہمارا بے بی بہت جلد آرہا ہے۔یہ خبر سنتے ہی عالیہ اور رنبیر کے پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔رنبیر اور عالیہ رواں برس اپریل کے مہینے میں شادی کے بندھن میں بندھے اور چند دن کے بعد اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہو گئے عالیہ اس وقت لندن میں موجود ہیں اور وہاں وہ اپنی پہلی ہالی وڈ مووی کی شوٹنگ کروا رہی ہیں اس مووی کا نام ہارٹ آف سٹون ہے جبکہ رنبیر سپین میں فلم کی شوٹنگ کررہے ہیں ۔عالیہ نے کرن جوہر کی سالگرہ پر بھی ایک دن کے لئے بھارت آنا چاہا لیکن ان کوشوٹنگ چھوڑ کر جانے کی اجازت نہ مل سکی ۔

Shares: