بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے حال ہی میں ایک بیان دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں پاکستان سے بہت سارے آرٹسٹوں کو جانتا ہوں جو بہت اچھا کام کرتے ہیں. میں فوادخان کو بھی جانتا ہوں ان کے ساتھ کام کیا ہے ، میرا ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا ہے ، فوادخان ایک بہت ہی اچھا پرفارمر ہے. پاکستان میں بہت سارے باصلاحیت فنکار ہیں جنہوں نے بھارت میں آکر کام کیا، جن میںراحت فتح علیخان اور عاطف اسلم کا نام قابل زکر ہے. ان دونوں کے گیتوں کی وجہ سے بھارتی سینما اور فلموں کوبہت زیادہ فائدہ پہنچا. رنبیر کپور نے کہا کہ میں نے
چند دن پہلے جو بیان دیا تھا اسکو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے. میں کسی قسم کی کنٹرورشل سٹیٹمینٹ نہیںدینا چاہتا . فن کی کوئی سرحد نہیںہوتی اور سب فنکاروں کو مل کر کام کرنا چاہیے. پاکستان اور بھارت دونوں جگہ پر بہترین فنکار ہیں. یاد رہے کہ رنبیر کپور نے چند دن پہلے کہا تھاکہ میںپاکستانی فلموں میں کام کرنا چاہوں گا ، پاکستانی فنکار بہت اچھا کام کرتے ہیں اس کے بعد انہوں نے بیان دیا کہ فن کی سرحد نہیں ہوتی میں مانتا ہوں لیکن ملک سے بڑی کوئی سرحد نہیںہوتی .