بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور 41 برس کے ہوگئے ہیں آج ان کی 41 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ رنبیر کپور کو سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دیں جا رہی ہیں۔ اداکار رشی کپور اور نیتو کپور کے صاھبزادے ہیں ، انہوں نے بالی وڈ میں قدم سنجے لیلا بھنسالی کی فلم بلیک سے رکھا تھا یہ فلم 2005 میں ریلیز ہوئی تھی اس کے بعد انہوں نے فلم سانوریا میں کام کیا، رنبیر کپور کی ایکٹنگ کو سراہا گیا یوں انہوں نے اس کے بعد کبھی بھی پیچھے مڑکر نہیں دیکھا، انہوں نے ایک اپ سڈ ، عجب پریم کی غضب کہانی ، راجنیتی ، راک سٹار ، برفی ، یہ جوانی ہے دیوانی ، سنجو ، اے دل ہے مشکل ، راکی اور رانی کی پریم کہانی ، براہمسٹرا جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

”رنبیر کپور کو ان کی اداکارانہ صلآحیتوں کے اعتراف میں متعدد ایوارڈز بھی ملے ہیں” انہیں ابھی تک چھ فلم فئیر ایوارڈ بھی مل چکے ہیں ۔ان کا شمار بالی وڈ کے سب سے زیادہ پیسے لینے والے فنکاروں میں ہوتا ہے۔ ان کا نام دیپیکا پڈوکون ، کترینہ کیف و دیگر کے ساتھ نام جڑا۔ کترینہ کیف کے ساتھ دو سال ایک الگ گھر میں رہے۔ لیکن شادی عالیہ بھٹ کے ساتھ کی ۔

RRR اور پشپا دیکھنا چاہی نہیں دیکھ سکا نصیرالدین شاہ

کیا ٹائیگر3 میں سلمان خان مارے جائیں گے؟

نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے کر لیاایک بڑا فیصلہ

Shares: