مشہور کامیڈین اور ورسٹائل اداکار رنگیلا جنہوں نے کئی دہائیوں تک فلم انڈسٹری پر راج کیا ، انہوں نے لوگوں کے چہروں‌پر مسکراہٹیں بکھیریں. ان کی بیٹی فرح دیبا جو کہ سیاست میں ہیں اور انہوں نے مسلم لیگ ق جوائن کر رکھی ہے، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے والد نہایت ہی سنجیدہ اور شفیق انسان تھے وہ ہمارے ساتھ گھر میں استادوں کی طرح پیش آتے تھے. جب ہم چھوٹے تھے تو ہمارے گھر میں شوٹنگز ہوتی تھیں لیکن جیسے جیسے ہم بڑے ہونا شروع ہوئے تو ابو نے گھر میں شوٹنگز کرنا بند کر دیں. فرح دیبا نے کہا کہ میں جب بھی اداس

ہوتی ہوں تو اپنے والد کی فلمیں دیکھتی ہوں ڈائیلاگز سنتی ہوں. آپ بھی جب اداس ہوں تو ان کی فلمیں دیکھا کریں انکی کامیڈی انجوائے کیا کریں. فرح دیبا نے کہا کہ مجھے کبھی بھی اداکاری کا شوق نہیں تھا ہوتا بھی تو شاید والد صاحب اجازت نہ دیتے.انہوں نے کہا کہ میرے والد دوسروں کی بہت زیادہ مدد کرتے تھے، آپ بھی دوسروں کی مدد کر کے دیکھیں آپ کو بہت زیادہ سکون ملے گا. انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے جو حالات ہیں ہم سب کو مل کر اسے ٹھیک کرنا ہو گا.

Shares: