کراچی : پاکستان رینجرز سندھ اورپولیس نے انٹیلی جنس معلو مات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی ضلع ملیر کے علاقے سعدی ٹائون سے منشیات فروش ڈیلر / سپلائر ملزم میر زمان عرف مانا کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ترجمان رینجرزکے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ 1998 سے کراچی میں وسیع پیمانے پر منشیات فروشی اور چھوٹے منشیات فروشوں کو بھی منشیات سپلائی کرنے میں ملو ث رہا ہے۔

ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ کوئٹہ سے مال بردار گاڑیوں کے ذریعے منشیات منگواتا رہا ہے اور کراچی کے مختلف علاقوں کوچی کیمپ، مدینہ کالونی، سہراب گوٹھ، واٹر پمپ، صفورہ گوٹھ اور سعدی ٹائون میں منشیات سپلائی کرتا رہا ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کوبمعہ اسلحہ اور منشیات مزیدقانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجر ز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Shares: