اسلام آباد:دو طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم کےنتیجے میں ایک طالب علم جاںبحق ہوگیا ہے ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کا کنٹرول رینجرز نے سنبھال لیا،اطلاعات کےمطابق اسلامک یونیورسٹی اسلام اباد میں دوطلباتنظیموں کے درمیان ہونے والی لڑائی کے بعد رینجرز نے کنٹرول سنھبال لیا ہے اوراطلاعات ہیں کہ واقعہ میں ملوث طالب علموں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے
باغی ٹی وی کے مطابق اسلامک یونیورسٹی میں دوطلباتنظیموں کے درمیان ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہوگئی ہے، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ فائرنگ کے نتیجے میں بی ایس تھرڈ سمسٹر کا طالب علم طفیل الرحمان شہید ہوگیا،
جمعیت کے ترجمان کے مطابق جمعیت کے چار کارکن انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہیں، جن کی حالت تشویشناک ہے، ترجمان جمعیت کا کہنا ہےکہ ایکسپو پر حملے کی اصل ذمہ دار یونیورسٹی انتظامیہ ہے، ترجمان کا کہنا ہےکہ شدت پسند طلبا تنظیم کے حملے سے بین القوامی اسلامک یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی
باغی ٹی وی کے مطابق فائرنگ سے چائنیز و دیگر ممالک کے طلبا ہاسٹل میں محصور ہوکر رہ گئے، اطلاعات کےمطابق ایک گھنٹے تک شدید نوعیت کی لڑائی جاری رہی، یونیورسٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ لیاقت بلوچ کے اسلامی یونیورسٹی میں خطاب کے دوران مخالف طلبہ تنظیموں کا جمعیت کے ایجوکیشن ایکسپو پر حملہ کیا گیا