پاکستان رینجرز کا پولیس اور سول انتظامیہ کے تعاون سے کچے کے مکینوں کے لیے زبردست پیکج
باغی ٹی وی : پاکستان رینجرز پنجاب نے پنجاب پولیس اور سول انتظامیہ کے تعاون سے ضلع راجن پور میں کچا کے دور دراز علاقے کے باسیوں کو گذشتہ ایک ہفتے میں بنیادی خدمات کی فراہمی کے لئے مشترکہک سلسلہ شروع کررکھا ہے .
مہم کے دوران ، مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں 500 کے قریب مریضوں کو تاحال مفت طبی علاج / دوائیں دی جا چکی ہیں ۔
800 سے زائد راشن بیگ جن میں آٹا ، دالیں ، چاول ، چینی اور چائے شامل ہیں تقسیم کیے جا چکے ہیں. بچوں کے لئے 1000 گفٹ ہیمپر اور 30 سلائی مشینیں ضرورت مند خواتین میں تقسیم کی گئیں۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز صوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہم آہنگی سے امن و استحکام کو یقینی بنانے اور لوگوں کو ضروری دیکھ بھال فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔