بالی وڈ اداکارہ رانی مکھر جی جنہوں نے معروف فلمساز آدیتیہ چوپڑا کے ساتھ شادی کی ، ان کی ایک بیٹی ہے ، رانی نے کرینہ کپور کے ساتھ ایک انٹرویو میں اپنی بیٹی کے ھوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میری بیٹی بہت ساری زبانیں سیکھے ، اس وقت انگلش اور ہندی بول لیتی ہے ، ہم چونکہ مہاراشٹرا میںرہتے ہیں اس لئے میری کوشش ہے کہ وہ مراٹھی زبان بھی سیکھے اور وہ سیکھ رہی ہے ، میں چاہتی ہوں کہ سپینش زبان بھی سیکھے ، میں اس لئے ایسا چاہتی ہوں کہ کیونکہ کل کو وہ باہر کے ملکوں میں جائے تو اسکو بولنے اور سمجھنے
میں مسئلہ نہ ہو. رانی نے کہا کہ میری بیٹی پڑھائی لکھائی میں دلچسپی رکھتی ہے ، سکول بہت شوق سے جاتی ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں کیا چاہتی ہوں کیا نہیں چاہتی میں اس چیز کو اپنی بیٹی پر مسلط نہیں کرتی وہ خود بہت زیادہ پر جوش رہتی ہے مختلف چیزیں سیکھنے میں. انہوں نے کہا کہ میری بیٹی بہت آرٹسٹک زہن رکھتی ہے وہ پینٹنگ بھی سیکھ رہی ہے ، اسکو گلوکاری میں بھی دلچپسی ہے اور وہ مجھ سے کہتی ہے کہ اسے گلوکاری سیکھنی ہے تو میں اسکو اس کے ہر شوق میں سپورٹ کرتی ہوں اوربہت زیادہ حوصلہ افزائی کرتی ہوں.