بالی وڈ اداکارہ رانی مکھر جی کی ان دنوں ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ کپل شرما کو انٹرویو دیتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ مجھے بعض اوقات ایسے مداح بھی ملتے ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ ارے فلموں میں تو آپکا قد اتنا چھوٹا نہیں دکھا دیتا نہ ہی آپ اتنی موٹی نظر آتی ہیں لیکن حقیقت میں تو آپکا قد بھی چھوٹا ہے اور موٹی بھی ہیں. انہوں نے کہا کہ ایسی باتیں کرنے والوں کو شرم ہی نہیں آتی. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے پریتی زنٹا کے ساتھ چونکہ بہت زیادہ کام کیا اس لئے ایسے ایسے مداح بھی ملے جنہوں نے کہا کہ پریتی تم ہمیں بہت اچھی لگتی ہو. تو میں نے ان کی تصیح کرنے کی بجائے مسکراتے ہوئے کہا کہ جی آپ مجھے بہت پسند کرتے ہیں آپ کا بہت شکریہ . انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب میں
انڈسٹری میں آئی تو شروع شروع میں یہ ہوتا تھا کہ اگر کسی سینئر ایکٹر کی غلطی کی وجہ سے سین کٹ کرنا پڑتا تو وہ میرا نام لگا دیتا بہت سارے سال ایسے گزرے لیکن مجھے کامیابی ملی اور میرا نام بن گیا تو پھر اب تو کسی کی مجال ہی نہیں کہ وہ مجھ پہ اپنی غلطی ڈالے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت خوشی ہوتی ہے کہ میرے مداح آج بھی مجھے دیکھنا چاہتے ہیں اور مجھے پسند کرتے ہیں ، میں آج جو بھی ہوں انہی کی وجہ سے ہوں.