رانی مکھر جی کو اداکارہ نہیں بننا تھا لیکن وہ فلموں میں کیوں آئیں؟‌

بالی وڈ اداکارہ رانی مکھر جی جو دو برس تک مسلسل فلمی دنیا سے دور رہی اب وہ بڑے پردے پر ایکبار پھر جلوہ گر ہو رہی ہیں . ’مسز چٹرجی ورسز ناروے‘ میں رانی مکھر جی ایک بھارتی خاتون کا کردار ادا کررہی ہیں، فلم میں ان کے نوجوان بچے انہیں ان فٹ ماں قرار دے کر الگ کردیتے ہیں۔ رانی مکھر جی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میرا گھرانہ فلمی تھا لیکن ہمارے گھر میں فلموں‌کے بارے میں بات نہیں‌ہوتی تھی ، میں فلموں میں کام کرنا بھی نہیں چاہتی تھی ، حالانکہ ہماری پوری فیملی انڈسٹری میں تھی لیکن میرا دل نہیں تھا کہ اداکارہ بنوں . لیکن گھر کے جب بگڑے ہوئے حالات دیکھتے تو میں فلموں میں آگئی ، شروع شروع میں کام صرف فیملی کو سپورٹ

کرنے کے لئے کیا لیکن بعد میں‌اداکاری میں مزا آنے لگا اور آج تک کام کررہی ہوں. رانی مکھر جی نے کہا کہ میں نے جب پہلی فلم کی تو وہ کوئی زیادہ کامیابی حاصل نہ کر سکی لیکن میں نے ہمت نہ ہاری ، مجھے میرے گھر کے ھالات نظر آرہے تھے اس لئے پیسے کمانے کی خاطر فلموں میں‌ قسمت آزماتی رہی اور پھر کامیابیوں‌نے میرے گھر کی راہ دیکھ لی.

Comments are closed.