مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت 3 ایجنٹ گرفتار

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) مراکش کشتی حادثے میں...

سفاک خاتون نے اپناراستہ کاٹنے والی بلی کو زندہ جلا دیا

مراد آباد: بھارت میں ایک ظالم خاتون نے سڑک...

وزارت داخلہ میں کرپشن الزامات،سیکشن افسر کی واپسی

اسلام آباد: وزارت داخلہ و انسداد منشیات نے سنگین...

رانی مکھر جی سوشل میڈیا استعمال کیوں نہیں‌ کرتیں ؟‌

بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کی وجہ بتا دی ہے، اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ سوشل میڈیا میرا مزاج نہیں ہے یہاں روزانہ کی بنیاد پر آپ کو چیزیں اپڈیٹ کرنی پڑتی ہیں اور جو پریشر ہوتا ہے اسکا وہ الگ ہے ، ہر انسان پر منحصر ہے کہ وہ کتنا پریشر لے سکتا ہے ، میں کم از کم سوشل میڈیا کا پریشر نہٰیں لے سکتی اس لئے میں سوشل میڈیا پر ایکٹیو ہی نہیں ہوں، جب سوشل میڈیا کا رواج شروع ہی ہوا تھا تو مجھے سب نے کہا کہ تم اکائونٹ بنائو لوگوں سے انٹریکشن رکھو تومیں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا والی بندی ہی

نہیں ہوں اور میرا میرے مداحوں کے ساتھ انٹریکشن فلموں اور میرے انٹرویوز کے زریعے ہے. رانی مکھر جی نے کہا کہ میری پوری توجہ میرے کیرئیر اور گھر پر ہے، میری بیٹی بڑی ہو رہی ہے اس پر میں توجہ دے رہی ہوں ، میں اور میرے شوہر آدیتیہ بیٹی کے سامنے نہ فلمی باتیں کرتے ہیں نہ ہی اسکو ایسے ایونٹس میں لیکر جاتے ہیں اسکی عمر ابھی تعلیم پر توجہ دینے کی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا جو لوگ استعمال کررہے ہیں میں ان کو غلط نہیں کہتی بس اپنا اپنا مزاج ہے.