بالی وڈ اداکارہ رانی مکھر جی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اس وقت خود مختار بنی جب میں 27 یا 28 سال کی تھی. میں نے کیرئیر کے آغاز میں بہت ساری فلمیں کیں لیکن جب کرن جوہر کی فلم کبھی الوداع نہ کہنا کی تو مجھے لگا کہ اب میں بڑی ہو گئی ہوں اور اپنا بوجھ خود اٹھا سکتی ہوں. میں نے اپنے گھر والوں کو بٹھایا ان سے بات کی اور ان سے کہا کہ میں اب بڑی ہو گئی ہوں اور خود مختار بھی ہوں مجھے لگتا ہے کہ اب میں اکیلی رہ سکتی ہوں امید ہے کہ آپ لوگ میری اس خواہش کا احترام کریں گے، تو میرے والدین نے بخوشی میرے فیصلے کا
احترام کیا اور مجھے اکیلے رہنے کی اجازت دیدی. میں تب سے اکیلی رہنا شروع ہو گئی اور میں نے خود بھی محسوس کیا کہ اکیلے رہنے کے عمل نے مجھے وہ اعتماد جس کا اظہار میں لفظوں میں نہیںکر سکتی. یاد رہے کہ رانی مکھر نے بوے کی دہائی میں بالی وڈ کے ٹاپ کے فلم میکرز کے ساتھ کام کیا اور شائقین سے بے حد داد وصول کی. تاہم اب رانی مکھر جی چٹر جی ورسز ناروے کے زریعے ایک بار پھر بڑی سکرین پر جلوہ گر ہو رہی ہیں.








