مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں نصب کرنے کا فیصلہ

اتھارٹی گزشتہ دو سال سے شاہی قلعہ میں اسکی دوبارہ تنصیب کا فیصلہ نہیں کر پا رہی تھی
0
133
lahore

لاہور: جون 2019 میں ان کی 180 ویں برسی کے موقع پر لاہور کے شاہی قلعہ میں نصب کیا گیا مہاراجہ رنجیت سنگھ کا قد آور مجسمہ گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی: "کیف بہار” نامی عربی گھوڑے پر سوار ڈھائی سے ساڑھے 300 کلو وزنی کانسی کے اس مجسمے کو شاہی قلعے میں رانی جنداں کی حویلی کے سامنے نصب کیا گیا تھا،بعض شدت پسندوں نے تین بار حملہ کرکے اس مجسمے کو توڑ دیا تھا یہ مجسمہ برطانیہ کی ایس کے فاؤنڈیشن کے صدر سکھ ہسٹو رین بوبی سنگھ بنسال کی جانب سے تحفے میں دیا گیا تھا –

یہ خوبصورت شاہکار فقیرخانہ میوزیم کے ڈائریکٹر فقیرسیف الدین کی نگرانی میں تیار کیا گیا تھا تاہم ستمبر 2020 اور پھر اسی سال دسمبر میں ایک شدت پسند مذہبی جماعت کے کارکنوں نے اس مجمسے کو نقصان پہنچایا، مجسمے کی مرمت کے بعد اسے دوبارہ نصب کیا گیا تھا لیکن پھر اگست 2021 میں تیسری بار مجسمے کو بری طرح نقصان پہنچایا گیا تھا۔

نواز شریف کا دور حکومت پیپلزپارٹی کیلیے آمریت سے کم نہیں تھا،بلاول

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے مجسمے کی ایک بار پھر مرمت کروائی تاہم اتھارٹی گزشتہ دو سال سے شاہی قلعہ میں اسکی دوبارہ تنصیب کا فیصلہ نہیں کر پا رہی تھی چونکہ اتھارٹی کو یہ خدشہ تھا کہ شدت پسند اسے پھر سے نقصان پہنچا سکتے ہیں تاہم اب مہا راجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو گوردوارہ دربارصاحب کرتار پور میں درشن پوائنٹ کے قریب نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مقدمات ہی نہیں، مقدمات بنانے والے بھی جھوٹے نکلے،شہباز شریف

پی ایم یو کرتار پور کے حکام کے مطابق مہا راجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ ان کے پاس پہنچ گیا ہے اور اسے فی الحال درشن پوائنٹ کے پاس ہی رکھا گیا ہے، مجسمے کو کس طرح نصب کیا جائے گا اس حوالے سے آئندہ چند ہفتوں میں فیصلہ کیا جائے گا،مہا راجہ رنجیت سنگھ نے انیسویں صدی کے آغاز میں لاہور کو فتح کیا تھا-

مچھر کالونی کراچی،سلنڈر دھماکہ،تین افراد کی موت،متعدد زخمی

Leave a reply