شاہی قلعہ لاہور میں موجود راجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ ایک بار پھر توڑ دیا گیا ملزمان گرفتار

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مشتعل نوجوان نے آج صبح مجسمے کو توڑ دیاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ اس سے پہلے بھی توڑا گیا تھا مجسمے کو مرمت کرکے آہنی جنگلے بھی لگائے گئے تھے-

جبکہ اس معاملے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے-

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے مطابق رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے-

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ایس پی سٹی کو فوری موقعہ وزٹ کرنے کی ہدایت کی ملزم نے ہتھوڑے سے مجسمے کو نقصان پہنچایا-

اس حوالے سے اپنے جاری بیان میں معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ مجسموں کو نقصا ن پہنچانا بیمار ذہنیت کی علامات ہیں گزشتہ دنوں بھی ایک مجسمے کی بھی بے حرمتی کی گئی رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے ملزم کے خلاف کارروائی ہو گی-

Shares: