رنویر سنگھ اور دیپیکا کی فلم 83 ریلیز ہوتے ہی چھا گئی
نئی دہلی: بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی فلم 83 ریلیز ہوتے ہی چھا گئی-
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ کی فلم 83 ریلیز ہوتے ہی ہر جگہ چھا گئی ہے بھارت کی 1983 کے ورلڈ کپ میں کامیابی کے حوالے سے بننے والی فلم 83 میں مرکزی کردار رنویر سنگھ اور ان کی اہلیہ دیپیکا پدوکون نے ادا کیا فلم 83 نے ریلیز ہوتے ہی کروڑوں روپے کا بزنس کر لیا۔
رنویر کی فلم 83 کورونا وائرس کی وجہ سے کئی ماہ کی تاخیر سے ریلیز ہوئی لیکن فلم ریلیز ہوتے ہی چھا گئی فلم 83 کی کامیابی نے ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ رنویر اور دیپیکا کی جوڑی نجی زندگی کے ساتھ ساتھ بڑے پردے پر بھی کامیاب ہے۔
فلم ’83‘ میں ایک ایسا خاص لمحہ ہے جسے دیکھ کر پاکستانی بہت خوش ہوں گے ، رنویر سنگھ
واضح رہے کہ فلم 83 نے بھارت کے سینما گھروں میں پہلے دن ہی 12 کروڑ کا زبردست بزنس کیا تھا جبکہ فلم نے دوسرے دن 16 کروڑ کا بزنس کیا فلم 83 اب تک بھارت میں 28 کروڑ روپے کما چکی ہے جب کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی کمائی الگ ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ 83 آسانی سے اپنی لاگت پوری کر لے گی تاہم شائد یہ 100 کروڑ کلب میں شامل نہ ہو سکے۔
امتحانی پرچے میں سیف اورکرینہ کے بیٹے کا نام پوچھے جانے پرسکول کو شوکاز
اس سے قبل رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے فلم ’83‘ کی تشہیر کے لیے دبئی میں موجود ہیں دبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جوڑی نے فلم سے متعلق متعدد سوالوں کے جواب دیئے پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی صحافی کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکار رنویر سنگھ نے کہا تھا کہ میں یہ کہنا چاہوں گا کہ فلم ’83‘ میں ایک ایسا خاص لمحہ ہے جسے دیکھ کر پاکستانی بہت خوش ہوں گے، اس خاص لمحے کے بارے میں ابھی نہیں بتا سکتا، کچھ دنوں بعد فلم دیکھ کر آپ میری اس بات کو یاد کریں گے۔
رنویر سنگھ نے کہا تھا کہ فلم میں موجود وہ خاص لمحہ میرے لیے بھی بہت خاص ہے، دراصل فلم ’83‘ ایسے لمحات سے بھرپور ہے، فلم کو بچے، بوڑھے، جوان ہر عمر کے افراد دیکھ سکتے ہیں لیکن کرکٹ میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یہ بہت مزے دار فلم ثابت ہوگی۔