بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اپنی اہلیہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے خاندان کے ساتھ خاص طور پر اپنی بہن انیشا پڈوکون کے ساتھ بہت اچھا رشتہ رکھتے ہیں۔ وہ اکثر ایک دوسرے کی سوشل میڈیا پوسٹس پر تبصرہ کرتے نظر آتے ہیں۔ رنویر دیپیکا اور انیشا بھی اکثر ایک ساتھ گھومتے ہوئے نظر آتے ہیں۔رنویر سنگھ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے اور میری سالی کےدرمیان جھگڑا اکثر فٹبال کے کلب کے انتخاب میں ہوتا ہے. میں آرسنل کا جبکہ انیشا یونائٹیڈ کی پرستار ہیں ہم ایک ساتھ جب بھی بیٹھ کر ان کا مقابلہ دیکھتے ہیں تو بہت مزا آتا ہے کہ ہماری نوک جھونک چلتی رہتی ہے. یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر نے محبت کی شادی کی ، دیپیکا کہتی ہیں کہ میں اپنی زندگی کے مشکل ترین دور سے
گزر رہی تھی جب رنویر نے مجھے پرپوز کیا . رنویر سنگھ کو آخری بار جیش بھائی جوردار میں دیکھا گیا تھا جس میں شالنی پانڈے، بومن ایرانی، اور رتنا پاٹھک شاہ نے اداکاری کی تھی۔ اس کے بعد، رنویر کے پاس بھی پائپ لائن میں کئی پروجیکٹس ہیں جن میں روہت شیٹی کی اگلی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سرکس جس میں جیکولین فرنینڈس، پوجا ہیگڑے، اور ورون شرما شامل ہیں۔ یہ فلم23 دسمبر 2022 کو دنیا بھر میں تھیٹر میں ریلیز ہونے والی ہے۔ سرکس 1982 کی ہندی فلم انگور پر مبنی ہے۔اس کے علاوہ رنویر کے پاس کرن جوہر کی رومانٹک کامیڈی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی بھی ہے جس میں عالیہ بھٹ، دھرمیندر، شبانہ اعظمی اور جیا بچن مرکزی کردار میں ہیں۔ یہ فلم 28 اپریل 2023 کو تھیٹر میں ریلیز ہونے والی ہے۔