اداکار رنویر سنگھ شاہ رخ کے ہمسائے بن گئے ہیں، رنویر نے حال ہی میںممبئی میںایک لگثری اپارٹمنٹ خریدا ہے جو بلڈنگ کے سولہ ستراں اٹھاراں اور انیس فلور تک پھیلا ہوا ہے . کہا جاتا ہے کہ ممبئی باندرا میں خریدے جانے والے اس فلیٹ کی مالیت ایک سو انیس کروڑ ہے.ممبئی باندرا کی اس مہنگی ترین جگہ پر پہلے سے ہی کافی بالی وڈ سٹارز رہتے ہیں جن میںشاہ رخ خان کا نام قابل زکر ہے. رنویر سنگھ کا اپارٹمنٹ شاہ رخ خان کے بنگلہ منت کے کافی قریب ہے اس حساب سے رنویر سنگھ شاہ رخ خان کے ہمسایہ بن گئے ہیں.رنویر سنگھ
صرف شاہ رخ خان کے ہمسایہ نہیں بنے سلمان خان کے ہمسایہ بھی بن گئے ہیں کیونکہ اس بیلٹ میں سلمان خان کا بھی بنگلہ ہے. شادی سے قبل رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے بھی یہیں ایک اپارٹمنٹ خریدا تھا. یہ جگہ بالی وڈ سٹارز کی فیورٹ دکھائی دیتی ہے کیونکہ ہر دوسرا بالی وڈ سٹار دیر سویر سے اسی جگہ پر گھر بناتا ہے یا خریدتا ہے. یاد رہے کہ رنویر سنگھ سے دیپیکا پاڈوون کے ساتھ شادی کی ہے دونوں آپس میں کافی خوش ہیں اور دونوں ہی شاہ رخ خان کے قریبی دوست بھی مانے جاتے ہیں. شاہ رخ خان دیپکا پاڈوکون کے ساتھ تو کام کر چکے ہیں لیکن ابھی تک رنویر سنگھ کے ساتھ سکرین شئیر نہیںکی. دیپیکا کی پہلی فلم شاہ رخ خان کے ساتھ ہی کی تھی اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا.