راولپنڈی:12سالہ بچی سے زیادتی،سی پی اوسید شہزادندیم بخاری کابڑافیصلہ ،اطلاعات کے مطابق صدر واہ کے علاقہ میں 11/12سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے سخت نوٹس لیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس واقعہ میں ملوث مجرم کو ضرورسزا دلوائیں گے

وندر میں مسافر کوچز سے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد

اطلاعات ہیں کہ اس واقعہ کی خبرسن کرسی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس پی پوٹھوہار کو فوری موقعہ پر پہنچنے اور ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے اورکہا ہے کہ انہیں تمام ترصورتحال سے مسلسل آگاہ رکھا جائے

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم داعش کا کمانڈر گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ ان کوملنے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار بچی کو موٹر سائیکل پر بٹھاکر ساتھ لے گیا اور زیادتی کی،پولیس کے مطابق واہ کی اس متاثرہ بچی کو ہسپتال منتقل کرکے میڈیکل پراسس کا آغاز کر دیا گیا ہے،

والدہ پر تشدد کرنے والا بیٹا گرفتار،مقدمہ درج

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس واقعہ کےبعد ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر اور ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں،واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،سربراہ پولیس کا کہنا تھا کہ بچوں سے زیادتی پر زیروٹالیرنس پالیسی ہے ملوث ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادلوائے جائے گی،

Shares: