اسلام آباد :بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی طالبعلم کے ساتھ ریپ:نیا رخ اختیارکرگیا،اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ریپ کیس اس وقت ڈرامائی صورت حال اختیارکیے ہوئے ہے اوراس کیس پراعلیٰ حکام کی بھی نظریں لگی ہوئی ہیں‌

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے سابقہ طالب علم راشد عمر اولکھ ایڈووکیٹ نے واقعے پر ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست دے دی۔

درخواست میں یہ کہا گیا ہے کہ 18 جون 2021 کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں مبینہ طور پر ریپ کا معاملہ ہوا۔

یاد رہے کہ اس ریپ کے واقعے کو بین الاقوامی اور ملکی میڈیا پر رپورٹ کیا گیا۔دوسری طرف اس واقعے کی تصدیق یونیورسٹی کے ترجمان نے کی۔

اس سے قبل یہ کہا جارہا تھا کہ واقعے پر تاحال یونیورسٹی کی طرف کوئی ایف آئی آر درج نہ کروائی گئی۔

دوسری طرف یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ سے یونیورسٹی کی بدنامی ہوئی۔اس واقعہ سے یونیورسٹی کی ساکھ متاثر ہوئی۔

یہ بھی کہا جارہاہے کہ درخواست میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ مذکورہ فعل رضامندی سے ہوا یا زبردستی، دونوں صورتوں میں قابل دست اندازی پولیس جرم ہے۔

اس درخواست میں یہ بھی گزارش کی گئی ہے کہ تعزیرات پاکستان کے تحت واقعہ کی ایف آئی آر درج کروائی جائے۔ ایف آئی آر درج کروا کے ملزمان کو زیر تفتیش لایا جائے۔

Shares: