کراچی:وزیراعظم نے خبرسنتے ہی نوٹس لے لیا:عرب امارات کیلیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ، مسافروں کی پریشانی دور ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عرب امارات کی طرف سے اچانک لگائی جانے والی پابندی کا نوٹس لیتے ہوئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کیی کی سہولت فراہم کرنے کا حکم دے دیا

وزیراعظم کے نوٹس کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن نے دبئی جانے والے مسافروں کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے معاملے پر نے ایئرلائنز کو سہولت دینے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹس پر مسافروں کے رش کا نوٹس لیتے ہوئے ایئرلائنز کو ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے لیے سہولت دینے کا اعلان کردیا۔

ڈی سی اے اے نے کہا کہ ایئرلائنز ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے لیے اپنا کاؤنٹر قائم کرسکتی ہیں، ٹیسٹ سہولت ڈومیسٹک ڈیپارچر لاؤنج میں بھی دی جاسکتی ہیں۔

خاقان مرتضیٰ نے کہا کہ ایئرلائنز نے اچانک پالیسی تبدیل کی اس کا قانونی جائزہ لے رہے ہیں، اچانک اقدامات سے مسافروں کو مشکلات پیش آئی ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے مسافروں پر پی سی آرٹیسٹ کیساتھ 4 گھنٹے قبل کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کی شرط عائد کی تھی جس کے بعد ایمرٹس نے مسافروں کو لے جانے سے انکار کردیا تھا۔

یاد رہے یو اے ای نے رہائشی ویزا کے حامل پاکستانیوں کو آنے کی اجازت دی تھی، اماراتی حکومت کے مطابق جن کی مکمل ویکسینیشن کو 2 ہفتے ہوچکے ہیں وہ مسافر یو اے ای آسکیں گے۔

Shares: