انجری کا شکار راشد خان سری لنکا کے خلاف ابتدائی دو ون ڈے میچز سے باہر

0
51

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے بعد افغان اسپنر راشد خان انجری کا شکار ہوکر سری لنکا کے خلاف ابتدائی دو ون ڈے میچز سے باہر ہوگئے۔

باغی ٹی وی: افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق لیگ اسپنر راشد خان کمر کے نچلے حصے میں تکلیف کے باعث سری لنکا کے خلاف ابتدائی 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچز سے باہر ہوگئے ہیں تاہم توقع ہے کہ وہ 7 جون کو سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے کے لیے دستیاب ہوں گےجبکہ راشد خان کی انجری کے باعث محمد نبی اور نوراحمد اسپین ڈیپارٹمنٹ کو لیڈ کریں گےٹیم فزیو کی رپورٹ کے مطابق لیگ اسپنر مکمل آرام کریں گے

سیف سٹی لاہور کا انفراسٹرکچر دنیا کے بہترین سسٹمز میں سے ہے،چئیرمین آئی سی سی

راشد خان نے آئی پی ایل کے 16ویں ایڈیشن میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرتے ہوئے 27 وکٹیں اپنے نام کی تھیں اور ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی کھلاڑی بنے تھے۔

واضح رہے کہ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز ہمبنٹوٹا میں کھیلی جائے گی سیریز کا پہلا میچ 2 جون سے کھیلا جائے گا جبکہ آخری میچ 7 جون کو ہوگا، جس کے بعد افغان ٹیم واحد ٹیسٹ میچ کیلئے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔

چیئرمین آئی سی سی دو روزہ دورہ لاہور پہنچ گئے

Leave a reply