سیف سٹی لاہور کا انفراسٹرکچر دنیا کے بہترین سسٹمز میں سے ہے،چئیرمین آئی سی سی

0
32

لاہور: آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلا ڈائزلاہور میں دو د ن گزارنے کے بعد دبئی واپس روانہ ہوگئے۔

باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق حکام پاکستان سے ورلڈکپ کھیلنے کی یقین دہانی حاصل نہ کرسکےتاہم نجم سیٹھی نے ورلڈ کپ میں شرکت کوایشیا کپ کے حوالے سے بھارتی رویے سے مشروط کردیا ہے۔

چیئرمین آئی سی سی دو روزہ دورہ لاہور پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور دیگر افسران نے منگل کو آئی سی سی کےچیئرمین اور چیف ایگزیکٹیوکےسامنےایشیا کپ، ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی2025 کے معاملات پر اپنا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔

ورلڈ کپ کیلئے بھارت جانے کے معاملہ پر پی سی بی نے اپنا موقف دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر اپنی حکومت کی ہدایات پر عمل کریں گے۔اگلے ہفتے آئی سی سی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کررہا ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی نے پاکستان کو انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کےلیے پرامن ملک قرار دے دیاانٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلیٰ عہدیداروں نے پاکستان میں ایشیا کپ اور چیمپئینز ٹرافی 2025 کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابی عمل کا چترال سے آغاز کردیا گیا

چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلر ڈائس نے سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا اور کیمروں سے سرویلنس کا معائنہ کیااس موقع پرپی سی بی کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد کامران خان نے ایشیا کپ کے لیے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

پی سی بی حکام کی جانب سے آئی سی سی وفد کو پاکستان دورہ کرنے والی ٹیموں کو دی جانے والی سیکیورٹی کی ویڈیوز دکھائیں اور ائیرپورٹ، اسٹیڈیم روٹس، ہوٹلز، پارکنگ اورپولیس فورس کےانتظامات کےحوالےسے بھی بریفنگ دی آئی سی سی وفد کو جدید ٹیکنا لو جی کے استعمال و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی اشتراک سے متعلق آگاہ کیاچیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلےنےشہر بھر میں نصب کیمروں سے روٹس کو مانیٹر کیا اور سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

بابر اعظم اور محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی پروگرام کے لیے امریکا روانہ

چیئرمین آئی سی سی نے کہا کہ سیف سٹی لاہور کا انفراسٹرکچر دنیا کے بہترین سسٹمز میں سے ہے جبکہ پاکستان انٹرنیشنل سیریز اور ٹورنامنٹ کے لیے پرامن ملک ہے اور امید کرتے ہیں مستقبل میں پاکستان بڑے ٹورنامنٹس کی میزبانی کرے گا۔

Leave a reply