پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے سابق کرکٹر اور تجزیہ کار پی جے میر کو ایک ارب ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیجا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ میں نے نہ کبھی جاوید میانداد کو تھپڑ مارا اور نہ کبھی انکے آواز اٹھائی، جاوید میانداد نہ صرف لیجنڈ کرکٹر اور پاکستان کا فخر بھی ہیں، میں نے ان کی کپتانی میں ڈیبیو کیا اور ان سے بہت کچھ سیکھا میں جاوید میانداد کی اپنے والد کی طرح عزت کرتا ہوں

راشد لطیف نے ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں بھجوایا جانے والا نوٹس بھی شیئر کیا اور کہا کہ جھوٹا الزام لگانے والے پی جے میر کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے ،میر معافی مانگیں، 14 دن میں معافی نہ مانگی توقانونی چارہ جوئی کروں گا

واضح رہے کہ پی جے میر نے الزام عائد کیا تھا کہ 1993میں راشد لطیف نے ڈریسنگ روم میں جاوید میاں داد کو تھپڑ مارا تھا

Shares: