آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
• فجر اور اشراق , عصر اور مغرب اور مغرب اور عشا کے دوران سونے سے باز رہا کرو
• بدبو دار اور گندے لوگوں کے ساتھ نہ بیٹھا کرو
• ان کے ساتھ نہ سوئیں جو سونے سے قبل باتیں کرتے ہوں
• بائیں ہاتھ سے نہ کھاؤ
• اپنے کھانے پہ اداس نہ ہو کیونکہ یہ ناشکری ہے
• گرم کھانے کو پھونک سے ٹھنڈا نہ کرو
• جھوٹ نہ بولو
• اندھیرے میں مت کھاؤ
• کھانے کو سونگھنا بد تہزیبی ہے
• انگلیوں کے کڑاکے نہ نکالو
• جوتے پہننے سے قبل انہیں جھاڑ لیا کرو
• نماز کے دوران آسمان کی طرف نہ دیکھو
• لکڑی کے کوئلے سے دانت صاف نہ کرو
• دانتوں سے سخت چیز مت توڑو
• ہمیشہ بیٹھ کے کپڑے تبدیل کرو
• دوسروں کے عیب تلاش نہ کرو
• بیت الخلا میں باتیں نہ کیا کرو
• دوست دشمن نہ بناؤ
• دوستوں کے بارے میں جھوٹے قصے بیان نہ کرو
• چلتے ہوئے پیچھے مڑ کے نہ دیکھا کرو
• اکیلے سفر نہ کیا کرو
• اچھے کاموں میں دوسروں کی مدد کیا کرو
• فیصلے سے پہلے مشورہ کر لیا کرو. مشورہ ہمیشہ سمجھدار کی بجائے تجربہ کار سے کرو
• غرور نہ کرو
• غربت میں صبر کرو
• گداگروں کا پیچھا نہ کیا کرو
• مہمان کی کھلے دل سے خدمت کرو. یہ عادت انسان کی شخصیت نکھارتی ہے
• برا کرنے والوں کے ساتھ ہمیشہ نیکی کرو
• اللہ پاک نے جو عطا کیا اس پر شکر ادا کرو
• زیادہ نہ سویا کرو. زیادہ سونا یاد داشت کو کمزور کرتا ہے
• اقامت اور اذان کے درمیان گفتگو نہ کرو
• اپنی خامیوں پر غور کیا کرو اور توبہ کر لیا کرو
• روزانہ کم از کم سو بار استغفراللہ پڑھا کرو

اللہ تعالی سب کو سنت نبوی پر چلنے کی توفیق فرمائے

Shares: