راستوں کی بندش سے احتساب عدالت کے جج پریشان
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/06/nab-court.jpg)
راستوں کی بندش سے احتساب عدالت کے جج پریشان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلغاریہ میں سابق سفیر اے ایس بابر ہاشمی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے
احتساب عدالت اسلام آباد نے فرد جرم کیلئے 28 اپریل کی تاریخ مقرر کر دی جج اصغر علی نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا
دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر بھی رستوں کی بندش سے پریشان ہو گئے،احتساب عدالت نمبر ایک میں متعدد کیسز التوا کا شکارہو گئے، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ کچھ رستے کھلے ہوئے ہیں ، مری روڈ کچھ جگہ سے بند ہے، جج محمد بشیر نے کہا کہ مری روڈ کا نیب کورٹ سے کیا تعلق ہے وہ تو الگ ہے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اکثر ملازم مری روڈ سے آتے ہیں وہ تاحال نہیں پہنچ سکے ،جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ آج ریمانڈ بھی تھا، ملزمان کو کب تک پیش کریں گے ؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ انتظار کر رہے ہیں سڑکیں کھلیں گی تو ملزمان کو پیش کر دیا جائے گا
واضح رہے کہ تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد گزشتہ روز سے ملک بھر میں احتجاج جاری ہے