نوے کی دہائی کی نامور اداکارہ روینہ ٹنڈن جنہیں گزشتہ دنوں پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے وہ اس پر خاصی خوش ہیں ، اسی موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ جب ہم کام کررہے تھے اس وقت سوشل میڈیا نہیں تھا ، جس کی وجہ سے اداکار اور مداح کے درمیان وہ رشتہ قائم نہیں‌ہو پاتا تھا جو آج اداکاروں اور مداحوں کے درمیان ہے. ہمارے دور میں تو جو صحافی لکھ دیتے تھے اسی پر ہی ہمیں اکتفا کرنا پڑتا تھا . روینہ ٹنڈن نے مزید کہا کہ آج سوشل میڈیا ایک حقیقت اور طاقت بن چکا ہے جس کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے. لیکن سوشل میڈیا کا غلط استعمال نہیں‌ہونا

چاہیے کیونکہ اس کا غلط استعمال دوسروں کے لئے مصیبت کا باعث بن سکتا ہے. سوشل میڈیا کے جہاں فوائد بھی ہیں وہیں یہ لوگوں کی ذہنی صحت کو بھی متاثر کررہا ہے. واضح رہے کہ روینہ ٹنڈن کا شمار ان اداکارائوں میں‌ہوتا ہے جنہیں ان کے مداح بے ھد پسند کرتے تھے آج بھی ان کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور مداح ان کو دیکھنے کےلئے بےتاب نظر آتے ہیں .

Shares: