بالی وڈ کی سینئیر اداکارہ روینہ ٹنڈن اور اداکار اکشے کھنہ پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔
باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق روینہ ٹنڈن پہلی مرتبہ اکشے کھنہ کے ساتھ کسی پراجیکٹ کا حصہ بنیں گی اور دونوں ویب سیریز ’لیگیسی‘ میں ساتھ نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویب سیریز لیگیسی میں ہدایتکاری کے فرائض وجے گٹ نبھائیں گے اور فلم کی شوٹنگ مختلف ممالک میں کی جائے گی ویب سیریز لیگیسی بھارتی ہدایتکار وجے گٹ کی ہدایت میں بننے والا پہلا پراجیکٹ ہے۔


روینہ ٹنڈن نے انسٹاگرام کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر بھی ویب سیریز سے متعلق خبر کا اسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
روینہ ٹنڈن کی اس پوسٹ پر شلپا شیٹھی اور فرح خان سمیت دیگر بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے-
دوسری جانب اداکار اکشے کھنہ بھی ویب سیریز کے حوالے سے خاصے پرجوش نظر آتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کھنہ کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر ایک ایسی انڈسٹری کے لیے کام کرنا خوش کن ہے جو ہماری حدود کو چیلنج کرتا ہے، مجھے خوشی ہے کہ لیگیسی میری پہلی ویب سیریز بننے جارہی ہے۔








