رویش کمار (پیدائش 5 دسمبر 1974ء) ایک ٹی وی اینکر، مصنف اور صحافی ہیں جو ان موضوعات کا احاطہ کرتے ہیں جو بھارت کی سیاست اور سماج سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ این ڈی ٹی وی انڈیا کے سینیر ایگزیکیٹیو ایڈیٹر ہیں جو این ڈی ٹی وی کا ہندی زبان کا چینل ہے۔
وہ کئی پروگراموں کی میزبانی بھی کرتے ہیں جن میں چینل کے خاص ہفتے کے کام کے دنوں کے شو پرائم ٹائم، ہم لوگ اور رویش کی رپورٹ شامل ہیں۔ انھیں 2019ء میں رامن میگ سیسے انعام سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں صحافت کے میدان میں ان کی بے باکی اور سچائی کے لیے دیا گیا ہے۔
ان کے پروگراموں میں ایک خاص بات یہ ہے کہ وہ معاصر موضوعات اور عام آدمی کے مسائل کو خاص جگہ دیتے ہیں۔ وہ اپنے شو میں یہ ثابت کر چکے ہیں سرکاری دفتروں میں موجود لال فیتے سے کافی نقصانات ہوتے ہیں۔ اس میں بطور خاص انہوں نے ایک سیریز کے دوران میں بتایا تھا کہ جہاں بھارتی ریلویز میں ملازمت ملنا بے حد مشکل ہے، وہاں چنے گئے امید وار بھی کم سے کم تین سال اس بات کے لیے ٹھہرنے مجبور ہیں کہ انہیں کہیں پوسٹنگ دی جائے۔ رویش کے مطابق یہی حال کئی دیگر سرکاری دفاتر کا بھی ہے۔
ابتدائی زندگی اور تعلیم:
رویش کی پیدائش موتیہاری، بہار میں ہوئی۔ وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے دہلی گئے۔ وہ دیش بندھو کالج، دہلی یونیورسٹی سے گریجویٹ بنے۔ اس کے بعد وہ مواصلات عامہ کی تعلیم آئی آئی ایم سی، دہلی سے حاصل کیے۔
اعزازات:
رویش نے 2010ء میں باوقار گنیش شنکر ودیارتھی اعزاز برائے ہندی صحافت اور تخلیقی ادب صدر جمہوریہ سے حاصل کیا (یہ 2014ء میں دیا گیا)۔ اس کے علاوہ انہیں دو بار یعنی 2013ء اور 2017ء میں رامناتھ گوئنکا ایکسیلنس ان جرنلزم ایوارڈ ہندی زبان میں نشریات کے زمرے میں حاصل کیا۔ 2016ء میں دی انڈین ایکسپریس نے انہیں سو سب سے بااثر شخصیات میں شامل کیا۔ رویش کو ممبئی پریس کلب کی جانب سے 2015ء کا بہترین صحافی قرار دیا گیا۔ مارچ 2017ء میں کمار کو پہلا کلدیپ نیر صحافتی ایوارڈ اپنے تعاون کی وجہ سے حاصل کیا۔ انہیں 2019ء میں رامن میگ سیسے انعام سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں صحافت کے میدان میں ان کی بیباکی اور سچائی کے لیے دیا گیا ہے۔
شخصی زندگی:
رویش کمار نے ناینا داس گپتا سے شادی کی جو لیڈی شری رام کالج میں شعبۂ تاریخ کی صدر ہے۔ اس شادی سے دو بیٹیاں پیدا ہوئی ہیں۔
تصنیفات:
۔ (1)عشق میں شہر ہونا
۔ (2)دکھاتے رہیے
۔ (3)رویش پنتی
۔ (4)دی فری وائس
۔ آن ڈیموکریسی، کلچر اینڈ دی نیشن








