کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال اضافی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی جبکہ پوری کوشش کریں گے کہ رمضان المبارک میں سحر و افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔ کراچی میں گزشتہ روز پریس کانفرس کرتے ہوئے کے اليکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے کہا کہ 75 فيصد فيڈر پر لوڈشيڈنگ نہيں کر رہے جبکہ 25 فيصد فيڈرز پر لوڈ شيڈنگ 7 گھنٹے سے زيادہ نہيں ہوگی۔ سی ای او کے مطابق گرميوں ميں بجلی کی زيادہ سے زيادہ طلب 3400 ميگاواٹ تک پہنچے گی جس کے ليے تمام تيارياں مکمل کرلی گئی ہيں۔ مونس علوی کا کہنا تھا کہ 220 کے وی جامشورو کے ڈی اے ڈبل سرکٹ پر تمام کام مکمل ہوگيا ہے۔ اين ٹی ڈی سی سے 450 ميگا واٹ بجلی سسٹم ميں شامل کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔ بن قاسم پاور پلانٹ تھری کا 70 فيصد کام بھی مکمل ہوچکا ہے۔ چيف ڈسٹری بيوشن آفيسر عامر ضياء نے بتايا کہ 2023 تک کے اليکٹر کے 93 فيصد فيڈرز لوڈ شيڈنگ سے مستثنیٰ ہوجائيں گے۔ کے اليکٹرک حکام کا دعویٰ ہے کہ ترسيل کا نظام بہتر کرليا ہے اور سسٹم کو 400 ملی ميٹر تک بارش برداشت کرنے کے قابل بنا ديا ہے۔

Shares: