روایتی فلموں سے دور رہنا وقت کی اہم ضرورت ہے جاوید شیخ

0
79

اداکار جاوید شیخ جنہوں نے پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے علاوہ بھارت میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا ہے وہ فلم ٹی وی اور ڈرامے پر گہری نظر رکھتے ہیں ۔ انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل کافی روشن ہے جس طرح کی جدید ٹیکنالوجی فلمیں بنانے کے لئے استعمال ہو رہی ہے وہ فلم انڈسٹری کو آگے لیکر جائیگی۔ جاوید شیخ نے کہا کہ اب ہمیں روایتی فلموں اور سکرپٹس سے دور رہنا ہو گا اور ایسا کرنا اب وقت کی اہم ضرورت ہے ورنہ فلم انڈسٹری کے حالات جوں کے توں رہیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری اپنے ابتدائی

مراحل میں ہے آغاز کافی اچھا ہے یقینا آگے چل کر حالات کافی بہتر ہوجائیں گے۔ جاوید شیخ نے اس چیز پر زور دیا کہ فلموں کا سکرپٹ اچھا ہونا چاہیے اچھا سکرپٹ ہو گا تو کہانی بھی اچھی بنے گی اور شائقین فلم میں دلچپسی لیں گے۔ جاوید شیخ نے کہا کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بس جدید رجحانات متعارف کروانے کی ضرور ت ہے۔ یاد رہے کہ جاوید شیخ نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں گزارا ہے ان کے کریڈٹ پر بے شمار ہٹ فلمیں اور ڈرامے ہیں ۔

Leave a reply