راولپنڈی کور میں افسروں اور جوانوں کو اعزازات سے نوازنے کی تقریب

0
37

راولپنڈی کور میں افسروں اور جوانوں کو اعزازات سے نوازنے کی تقریب ہوئی

افسروں اور جوانوں کے لیے ایوارڈز کی تقریب چکلالہ گیریژن میں ہوئی ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قوم کے لیے شاندار خدمات پر فوجی افسران اور جوانوں کو تمغوں سے نوازا، راولپنڈی کور کے جوانوں میں 89 تمغہ امتیاز ملٹری، 36 ستارہ امتیاز ملٹری اور 19 تمغہ بسالت سے نوازا گیا، تقریب میں شہدا کے لواحقین نے بعد از مرگ ان کے اعزازات وصول کیے۔

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران اور ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دوسری جانب کراچی کور انویسٹیچر کی تقریب ملیر کینٹ، کراچی میں ہوئی۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ 11 ستارہ امتیاز (ملٹری)، 15 تمغہ امتیاز (ملٹری) اور 10 تمغہ بسالت افسران، جوانوں اور شہداء کے اہل خانہ کو قوم کے لیے شاندار خدمات انجام دینے پر عطا کی گئیں۔ تقریب میں آرمی حکام اور شہدا کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر نے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

Leave a reply