راولپنڈی:راولپنڈی خوفناک آگ بھڑک اٹھی،شیخ رشید کی لال حویلی کے حوالے سے اہم اطلاع آگئی،اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کے قدیم اردو بازار میں خوفناک آتشزدگی کے باعث متعدد دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں ہیں۔
اردو بازار میں آگ کی اطلاع ملتے ہی دکاندار اور مقامی افراد بڑی تعداد میں وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کاموں میں حصہ لینا شروع کردیا،اسی اثنا میں واسا ٹیمیں بھی متاثرہ جگہ پہنچی اور آگ پر قابو کے لئے کوششوں کا آغاز کیا۔
Fire 🔥 at Urdu Bazar #rawalpindi @Rescue1122Rwp at its Service #rescue1122 #urduBazar pic.twitter.com/HOkQroiJRL
— M. Faysal (@mfnr23) April 1, 2021
امدادی ٹیموں کے مطابق آگ اردو بازار کی تین منزلہ عمارت میں لگی، آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تنگ گلیوں کے باعث امدادی کاموں میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔
واضح رہے کہ اردو بازار سے متصل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی بھی ہے، تاہم آتشزدگی کے باعث عمارت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔