سی پی او راولپنڈی احسن یونس کا جاتے جاتے ایسا کارنامہ آپ بھی داد دیے بغیر نہیں رہ سکیں گے
راولپنڈی :گذشتہ روز قبل ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی سے نومولود اغواء ہونے والے بچے کو راولپنڈی پولیس نے انتھک محنتوں اور کوششوں کے بعد بازیاب کروالیا ہے ,باغی ٹی وی کی اطلاعات کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال سےاغواء ہونے والا نوزائیدہ بچہ راولپنڈی پولیس نے بازیاب کر لیااور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔سابق سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی راول، ایس پی پوٹھوہار، اے ایس پی نیوٹاؤن اورٹیم بچے کو لےکر ہسپتال پہنچ گئے جہاں بچہ والدین کےحوالے کیا جائے گا۔ راولپنڈی پولیس کی 04 روز کی دن رات محنت اور کاوشوں سے ہولی فیملی ہسپتال سے اغوا ہونے والے بچے کو راولپنڈی پولیس نے بازیاب کیا۔ CPO محمد احسن یونس کے ساتھ پولیس افسران بچے کو لے کر ہسپتال پہنچے۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے والہانہ استقبال کیا.
راولپنڈی پولیس
یاد رہے راولپنڈی پولیس کے سابق سی پی او احسن یونس کی یہ ایک بڑی کاوش ہے جنہیں حال ہی میں کچھ گھنٹے قبل آئی جی آپریشن لاہور تعینات کردیا گیا ہے.