راولپنڈی :- جوڈیشل کمپلکس میں 4 خواتین سمیت 28 وکلاء کی ڈگری جعلی نکل آئی ہے.
جوڈیشل کمپلکس میں 491 کیسسز میں عدالت میں پیش ہونے والے بیرسٹر صائم سیلم بیگ کی ڈگری بھی جعلی نکل آئی ہے. نام اور بھیس بدل کر جوڈیشل کمپلکس کام کرنے والی صباء کنول کی ڈگری بھی جعلی نکل آئی ہے.
20 وکلاء کے پاس پنجاب یونیورسٹی، 5 وکلاء نے کراچی جبکہ 1 وکیل کی اسلامی یونیورسٹی کی جعلی ڈگری پیش کی تھی. ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر تھانہ سول لائن پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے.
جعلی خاتون وکیل کے خلاف تھانہ سول لائن نے گزشتہ برس 20 اکتوبر کو بھی مقدمہ درج کیا تھا، جعلی بیرسٹر میاں ممتاز حیسن کے خلاف تھانہ سول لائن پولیس نے گزشتہ برس 26 جون کو مقدمہ درج کیا تھا.
جعلی ڈگری رکھنے والے وکلاء کی تصاویر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے مرکزی گیٹ پر بھی آویزاں کر دی ہیں.