راولپنڈی پولیس کانسٹیبل قتل, قاتل بھانجا نکلا

0
51

راولپنڈی: تھانہ صدر واہ میں تعینات کانسٹیبل کے اندھے قتل کی واردات ٹریس،مقتول کی اہلیہ کے مقتول کے بھانجے کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے،ملزم بھانجے نے مامی کے عشق میں مبتلا ہو کر حقیقی ماموں کو قتل کر کے ڈکیتی کا ڈرامہ رچا دیا،سی پی او فیصل رانا نے شواہد دیکھ کر پولیس کو ڈائیریکشن دی کہ معلوم ہوتا ہے کہ قتل کا ملزم یا ملزمان گھر پر ہیں،پولیس نے مقتول کی اہلیہ سے تفتیش کی تو اس نے قتل کا اعتراف کر لیا،پولیس نے مرکزی ملزم زاہد کو بھی گرفتار کر لیا،باغی ٹی وی کو موصول تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ چند روز قبل تھانہ واہ صدر میں تعینات پولیس کانسٹیبل اظہر حسین کو تھانہ چونترہ کے علاقہ میں واقع اس کے گھر میں قتل کر دیا گیا،قتل کی واردات کے بعد ورثاء کی جانب سے ڈارمہ رچایا کہ یہ ڈکیتی قتل ہے،جائے وقوعہ پر سی پی او ڈی آئی جی فیصل رانا بھی گئے جنہوں نے متوجہ کیا کہ کرائم سین سے جو شواہد ملتی ہیں اس کے پیش نظر قوی امکانات ہیں کہ قتل کی اس واردات کا ملزم یا ملزمان گھر میں ہی ہیں،سی پی او کی طرف سے دی گئی اس لیڈ پر پولیس نے تفتیش کی،مقتول کی تدفین کے بعد اس کی اہلیہ سے تفتیش کی گئی تو اس نے قتل کی اس واردات کا اعتراف کر لیا،ملزمہ سمیرا نے بتایا کہ اس کے مقتول کے بھانجے زاہد کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کی وجہ سے میرے کہنے پر زاہد نے اپنے حقیقی ماموں کانسٹیبل اظہر حسین کو قتل کر دیا،ایس پی نے بتایا کہ قتل کے مرکزی ملزم زاہد کو بھی گرفتار کر لیا گیا جسے مقامی عدالت میں پیش کر کے اس سے تفتیش کر کے آلہ قتل اور اس کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ سی پی او فیصل رانا کی پروفیشنل پولیسنگ اور عمدہ کمانڈ کی وجہ سے قتل کی اندھی وارداتیں ٹریس ہو رہی ہیں،ادھر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سی پی او ڈی آئی جی فیصل رانا ایک تجربہ کار فیلڈ آفیسر اور پروفیشنل پولیس کمانڈر ہیں جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر کے کانسٹیبل کے اندھے قتل کی واردات ٹریس کر لی،اگر راولپنڈی پولیس فیصل رانا کی کمانڈ میں اسی طرح کام کرتی رہی تو یہاں کی ہر بلائنڈ واردات ٹریس ہو گی ملزمان گرفتار ہوں گے اور متاثرین کا انصاف ملے گا۔

Leave a reply