راولپنڈی،باغی ٹی وی (نامہ نگارشوکت ملک) تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کا بڑے پیمانے پر آپریشن، 49 دکانیں سیل

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی ملک حاکم خان کی سربراہی میں شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا، جس میں 49 دکانیں سیل، 13 ریڑھیاں اور غیر قانونی اسٹالز ضبط کیے گئے جبکہ 17 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

آپریشن لیاقت روڈ، راجہ بازار، تلواڑاں بازار، اقبال روڈ، سرکلر روڈ، سید پور روڈ، مری روڈ، صادق آباد اور کمرشل مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں میں کیا گیا۔ کارروائی کے دوران لائن مارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والی دکانوں کو سیل کیا گیا۔

سیل کی گئی دکانیں:راجہ بازار: 13،گنجمنڈی روڈ: 7،اقبال روڈ: 6،صادق آباد: 7،مری روڈ: 4 اوردیگر علاقوں میں 12دکانیں سیل کی گئیں،اس کے علاوہ 13 غیر قانونی ریڑھیاں اور اسٹالز ضبط کئے گئےاور17 مقدمات کا اندراج کیا گیا.

اسسٹنٹ کمشنر ملک حاکم خان نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن مزید وسیع کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونگی نمبر 8 سے صادق آباد تک غیر قانونی بورڈز اور ڈھانچے ہٹا دیے گئے ہیں۔

تجاوزات کے خلاف یہ آپریشن وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور تجاوزات سے پاک ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Shares: