راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی،تھانہ نصیر آباد پولیس نے 2 منشیات فروشوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 8 کلو چرس اور 2 کلو افیون پکڑ لی،گرفتار ملزمان آصف اور ندیم کا تعلق بین الصوبائی منشیات سمگلروں کے گروہ سے ہے۔ گروہ کے دیگر منشیات سمگلروں کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے۔ سی پی او فیصل رانا کی طرف سے بڑی مقدار میں منشیات پکڑنے پر ایس پی سید علی کو شاباش، منشیات فروشوں کے ساتھیوں اور دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرنے کی ہدایت کی گئی
ٹیگز: