راولپنڈی رنگ روڑ ، اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرز میں ملزمان پیش

0
26

راولپنڈی رنگ روڑ ، اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرز میں ملزمان پیش

باغی ٹی وی : راولپنڈی رنگ روڑ اسکینڈل،اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرز میں ملزمان تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوگئی . سابق کمشنر راولپنڈی و پراجیکٹ ڈائریکٹر رنگ روڈ اتھارٹی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے. اینٹی کرپشن نے سابق کمشنر کو آج راولپنڈی رنگ روڈ اتھارٹی انکوائری کیلئے طلب کیا تھا.

راولپنڈی رنگ روڈ انکوائری ٹیم قانونی، تکنیکی اور معاشی ماہرین پر مشتمل ہے، انکوائری ٹیم رنگ روڈ اسکینڈل کی تمام اہم پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے،تحقیقات کے بعد رنگ روڈ اسکینڈل کے حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں گے،سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود کا موقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے،

یاد رہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمدانوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال ستمبر میں راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی منظوری دی تھی۔ منصوبے کی ابتدائی لاگت کا تخمیہ25ارب روپے لگایا گیا تھا۔

Leave a reply